فضائی سفرمیں غیرمعمولی واقعہ،مسافر طیارے کے فضائی ٹربولنس سے 11 افراد زخمی
اتوار کو فینکس سے ہونولولو جانے والے ایک مسافر طیارے میں شدید فضائی اضطرابات سے گیارہ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ہوائی ائیر لائنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر جان سنوک نے کہا کہ طیارے کے ساتھ جو ہوا وہ غیر معمولی تھا۔کمپنی نے حالیہ تاریخ میں اس نوعیت کا کوئی حادثہ نہیں دیکھا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس نے یہ بھی اشارہ کیا کہ زخمیوں میں تین فلائٹ اٹینڈنٹ بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ طیارہ بھرا ہوا تھا جس میں 278 مسافر اور عملے کے دس ارکان سوار تھے۔
Many people injured after Severe #turbulence on Hawaiian Airlines.
— Top Disaster (@Top_Disaster) December 19, 2022
At least 36 people are injured, including 11 seriously after a #hawaiianairlines flight from #Phoenix to #Honolulu hits severe turbulence about 30 minutes before landing.
TELEGRAM JOIN 👉 https://t.co/anmxTqRyo9 pic.twitter.com/GQbLjFptBI
ہونولولو کے ہنگامی طبی خدمات کے ڈائریکٹر جم آئرلینڈ نے کہا کہ 20 افراد کو ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے جن میں 11 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
'خوش قسمتی سے کوئی موت نہیں ہوئی'
انہوں نے کہا کہ کم از کم ایک شخص ہوش کھو بیٹھا، لیکن جب اسپتال پہنچے تو تمام زخمی جاگ رہے تھے اور باتیں کر رہے تھے۔
زخمیوں کو سر سمیت جسم کے دوسرے حصوں پر چوٹیں آئیں۔
آئرلینڈ نے کہا کہ کچھ مسافروں کو ضرورت سے زیادہ نقل و حرکت کے نتیجے میں متلی اور الٹی ہونے لگی تھی۔
مجموعی طور پر 36 افراد کا طبی علاج بھی ہوا۔