میسی کے پہنے گئے عربی چوغہ ’’بشت‘‘ کی قیمت ایک ملین ڈالر لگا دی گئی

امیر قطر نے ورلڈ کپ اٹھانے کی تقریب میں ’’بشت‘‘ کا تحفہ دیا تھا، عمانی شوریٰ کے سابق رکن احمد البروانی نے پیشکش کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ارجنٹائن کے فٹ بال سٹار لیونل میسی نے جو عربی چوغہ، جسے ’’بشت‘‘ کہا جاتا ہے، ورلڈ کپ اٹھاتے ہوئے پہنا تھا۔ اس کو خریدنے کیلئے ایک ملین ڈالر کی پیش کش کردی گئی ہے۔

یہ پیشکش عمانی شوریٰ کے سابق رکن احمد البروانی نے کی ہے۔

یاد رہے قطر 2022 ورلڈ کپ کے فائنل میں اتوار کو فرانس کے خلاف ارجنٹائن کی فتح کے بعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے 2022 ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی لیونل میسی کو قطری "بشت" کا تحفہ دیا تھا۔

شیخ تمیم نے ورلڈ کپ پیش کرنے سے پہلے میسی کو یہ "بشت" پہنایا تھا۔ میسی نے ارجنٹائن کی قومی ٹیم کو فرانس کے خلاف فائنل میچ میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں