جنوبی کوریا میں سرنگ میں آگ لگنے کے واقعے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایک بڑی ہائی وے پر بنی سرنگ میں بس اور ٹرک میں حادثہ آگ لگنے کا سبب بنا۔
حادثے کے بعد سرنگ کے اندر سے نکلنے والے دھواں دور تک نظر آتا رہا۔ تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اور زخمیوں کو بھی ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ سرنگ اس علاقے کے مکینوں کو ہر وقت گزرنے والی گاڑیوں کے شور سے بچانے کے لیے بنائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے ساتھ ہی سرنگ کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔
آگ پر قابو پانے سے پہلے کئی افراد کے جسم بہت زیادہ جھلس چکے تھے۔ تقریباً 20 افراد کی دھویں کی وجہ سے حالت غیر ہو گئی۔ جنہیں ریسکیو کے بعد علاج کی فوری سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔
جنوبی کوریا کے وزیر داخلہ 'لی سانگ من ' کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
مقامی حکام کو زخمی اور متاثرہ افراد کے لیے بہتری کوششوں کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاکہ ان سب کی جان بچائی جا سکے جو حادثے کے بعد جائے حادثہ سے نکلنے کی پوزیشن میں نہیں رہے تھے۔
خیال رہے کوریا میں ہالوین کے حالیہ حادثے کے بعد دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ ہالوین کے حادثے میں 150 مارے گئے تھے، جن میں بڑی تعداد خواتین کی تھی۔
-
حادثہ میں 9 پیاروں کو کھو دینے والے سعودی مصور کا ڈرائنگ میں جذبات کا اظہار
سعودی عرب کے مصور کو اپنے خاندان کے 9 افراد کو حادثہ میں کھوئے ہوئے 2 سال بیت گئے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب:18953 سرجریوں کے لیے غیرمجاز عملہ کورقوم اداکرنے والے دوڈاکٹر گرفتار
سعودی عرب کی انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی (نزاہہ) نے غیرمجازعملہ کو 18953 سرجریوں کے ...
بين الاقوامى -
مصر میں جنونی ڈرائیونگ سے کئی کاروں میں تصادم، ٹکر سے ملازم کئی میٹر دور جا گرا
مصرمیں ایک ٹریفک حادثے کا منظر جائے وقوعہ پرلگے خفیہ کیمروں میں محفوظ ہوگیا۔ اس ...
بين الاقوامى