سعودی عرب اور پاکستان سمیت 4 ممالک کی خواتین فٹبال ٹیموں کا دوستانہ ٹورنامنٹ ہو گا جس کے لیے سعودی ٹیم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موریشوس اور کومورس کی خواتین ٹیموں کی شرکت سے منعقد ہونے والا ٹورنامنٹ بدھ 11 جنوری کو الخبر میں ہو گا۔
سعودی خواتین ٹیم اپنا پہلا میچ موریشس سے کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 15 جنوری کو کومورس [جزائر قمر] کے ساتھ جبکہ تیسرا میچ 19 جنوری کو پاکستانی خواتین ٹیم کے ساتھ ہو گا۔
سعودی ٹیم کی جرمن کوچ مونیکا سٹیپ نے سعودی قومی ٹیم کے لیے 25 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
مملکت کی قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے لیے مشرقی ریجن میں تیاریوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ کوچ نے تمام کھلاڑیوں کو میچ کے لیے انتہائی موزوں قرار دیا ہے۔