کیا رونالڈو اور اہل خانہ ریاض میں رہیں گے؟ المحمدیہ یا النخیل میں سے کونسی کالونی؟

رونالڈو سعودی دارالحکومت ریاض کے ایک پرتعیش محلے میں رہائش پذیر ہوں گے: ڈیلی میل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی کلب النصر کی جانب سے پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدے کے اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عالمی سٹار اور ان کے اہل خانہ کی دارالحکومت ریاض میں رہائش کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

مغربی پریس رپورٹس میں مشہور فٹبالر اور اس کے خاندان کے لیے ریاض میں المحمدیہ کے اعلیٰ درجہ کے محلے میں ایک محل کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ محل 8 بیڈ رومز، ایک بڑی آبشار، بڑے سبز علاقوں، ایک اولمپک سوئمنگ پول پر مشتمل ہے۔ اس محل کے ساتھ 3 اضافی ولاز بھی ملحق ہیں۔

رونالڈ اپنی گرل فرینڈ جورجینا اور اپنے بچوں کے ہمراہ
رونالڈ اپنی گرل فرینڈ جورجینا اور اپنے بچوں کے ہمراہ

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رونالڈو سعودی دارالحکومت کے پرتعیش محلوں میں سے ایک میں رہنے کے لیے منتقل ہو جائیں گے۔ وہ المحمدیہ کالونی میں رہیں گے جو ایک پرسکون اور پر تعیش مقام ہے۔ یا وہ النخیل کالونی میں رہائش پذیر ہوں گے، یہ کالونی بین الاقوامی سکولوں کے لیے مشہور ہے۔

تاریخی معاہدہ

یاد رہے سعودی کلب النصر نے ہفتے کے روز پرتگالی لیجنڈ رونالڈو کے ساتھ اپنے معاہدے کا باضابطہ طور پر 2025 کے موسم گرما تک اعلان کیا تھا۔ اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں