ترکیہ کا شامی اپوزیشن سے رابطہ، شامی اپوزیشن رہنماوں کی انقرہ میں میزبانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکیہ نے شام میں حالیہ حملوں کے بعد ایک تیزی سے آنے والی تبدیلی کے طور پر صدر بشارالاسد کے بعد شام کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے روابط کا آغزا کر دیا ہے۔ شام کے سرحدی علاقوں میں ترکیہ کے حالیہ حملوں کے بعد یہ پیش رفت غیر معمولی ہے۔

یہ بھی اہم بات ہے کہ ماسکو میں ترکیہ اور شام کے وزرائے دفاع کی حالیہ ملاقات کے بعد صرف ایک ہفتے کے اندر اندر ان روابط کا اظہار سامنے ایا ہے۔

ماسکو میں یہ ملاقات 2011 کے بعد اس طرح کا ترکیہ اور شام کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔ جس کے بعد شامی اپوزیشن کے ساتھ وزیر خارجہ نے انقرہ میں ملاقات کی میزبانی کی ہے۔

اس سلسے میں ترک وزیر خارجہ نے منگل کے روز اپنے ٹویٹ کے ذریعے شامی اپوزیشن کی شامی قومی کونسل کے سربراہ محمد المصلات اور دیگر کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کیں۔

ٹویٹ میں ترک وزیر کارجہ نے شامی اپوزیشن کے ساتھ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار داد 2254 کے تحت حمایت کا اعلان کیا ہے۔ نیز شام میں جنگ بندی اور مسئلے کے سیاسی حل کی بھی حمایت کی ہے۔ انقرہ اور دمشق کے درمیان مخالفت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں