لاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصاویر بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

سویڈش عدالت سزائے قید سنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سویڈن کی ایک عدالت نے شام میں لاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصویریں بنوالے شخص کو قید کی سزا سنائی ہے۔ سویڈش عدالت کا اس سزا کے لیے کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس شخص نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سزا پانے والا سویڈن کا شہری ہے جو شام میں عسکری گروپوں کا حامی ہے اور شام میں جنگ کے دوران 2012 میں مبینہ تصاویر بنائی تھیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ شخص کئی بار اپنا نام تبدیل کر چکا ہے۔

عدالت سے چار ماہ قید کی سزا پانے والے 44 سالہ شخص کا نام ابی جلیبب بینو تیسون بتایا گیا ہے۔ لیکن کہا گیا ہے کہ اس نے اپنا نام کئی بار تبدیل کیا ہے۔

تاہم عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ وہ حتمی طور پر اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی کہ ابی جلیبب نے جن کے ساتھ وکٹری کے نشان والی تصاویر بنوائی تھیں وہ زخمی تھے یا مر چکے تھے۔

دوسری سزا پانے والے شخص کے وکیل تھامس اولسن نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ اپنے موکل کی طرف سے اس سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے یا نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں