میسی نے "جعلی" ورلڈ کپ کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اصلی ٹرافی کچھ لمحوں میں واپس لے لی گئی ، جعلی ورلڈ کپ تصویر کو 74 ملین لائیکس مل چکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے "لوسیل" سٹیڈیم میں پینلٹی ککس کے ذریعے فرانس کے خرچے پر ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصویر کے دوران "جعلی" ورلڈ کپ اٹھایا۔ یہ مشہور "انڈے" تصویر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انسٹاگرام کی تاریخ میں سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر بن گئی۔ جمعرات کی شام تک اس تصویر کو 74 ملین لائیکس مل چکے ہیں۔

ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے دو شائقین نے اخبار "کلارین" کو وضاحت کی کہ میسی نے جو ٹرافی میدان میں اٹھائی وہ درحقیقت جعلی تھی۔

فیفا پروٹوکول کے مطابق صدر گیانی انفانتینو کی جانب سے پوڈیم تصویر کے لیے فاتح کو اصلی ٹرافی دی گئی اور چند لمحوں بعد ہی واپس لے لی گئی تھی۔

قطر میں موجود ارجنٹائن کی ایک پرستار پاؤلا زوزولیچ نے کلارین کو بتایا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہم کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھے جو ورلڈ کپ کی نقل بنا سکے۔ نقلی ورلڈ کپ ٹرافی بنانے کے اس کام میں ہمیں 6 ماہ لگ گئے۔ ہمیں فکر اس بات کی تھی کہ اس کپ پر کھلاڑیوں کو دستخط پر کیسے راضی کریں گے۔ تاہم آخر میں یہی ٹرافی کئی مرتبہ میدان میں اٹھائی گئی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے زوزولیچ نے کہا سب سے پہلے پریڈیس خاندان کے ایک رکن نے اسے دستخط کرنے کے لیے لیا۔ دوسری مرتبہ اس کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے ایک کھلاڑی اور پھر دوسرےکھلاڑیوں نے تصاویر لیں۔ آخر کار فیفا سکیورٹی پہنچی اور ہم سے تصدیق کرنے کو کہا کہ یہ اصل نہیں ہے۔

فیفا ٹیم نے جائزہ لیکر نتیجہ اخذ کیا کہ اس جعلی ورلڈ کپ ٹرافی کی کچھ تفصیلات، نشانات اور نوشتہ جات ہیں جو اصل کپ سے ملتے جلتے نہیں ہیں۔ تاہم یہ فرق بہت کم ہے۔

پاؤلا نے اس لمحے کو یاد کیا جب ڈی ماریا نے ہنستے ہوئے جعلی ٹرافی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس ٹرافی کی اصلیت سے آگاہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں