رونالڈو کے دستخط والا فٹبال فروخت نہیں کروں گی: سعودی لڑکی

مجھے لگا رونالڈو فٹبال میرے پیچھے والے افراد کو دیں گے: علیاء کی ’’العربیہ‘‘سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی دارالحکومت ریاض کے کے مارسول پارک میں سعودی النصر کلب میں کرسٹیانو رونالڈو کے تعارف کرانے کی تقریب میں توجہ حاصل کرنے کے بعد سعودی لڑکی علیاء نے ’’العربیہ‘‘ سے گفتگو کی اور اس صورت حال سے متعلق آگاہ کیا جب رونالڈو نے فٹ بال کا تحفہ میں دینے کے لیے مداحوں میں سے منتخب کر لیا تھا۔

اناؤنسر نے سوال کیا کہ کیا وہ ہی ہے جس نے بلایا تھا کہ ’’رونالڈو مجھے فٹ بال دو‘‘ تو جواب میں چھوٹی لڑکی علیاء نے کہا نہیں میں نے تو ’’ڈان‘‘ کہا تھا۔ علیا ء نے مزید بات کی اور کہا میں سمجھی تھی کہ رونالڈو میرے پیچھے والوں یا میرے ساتھ والے کسی کو فٹ بال دیں گے۔ علیاء نے بتایا کہ رونالڈو کے تحفے کے بعد میں میدان پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ علیا ء نے مزید کہا ’’یہ گیند برائے فروخت نہیں ہے۔"

یاد رہے کہ النصر کلب نے منگل کے روز پرتگالی فٹ بال سٹار کو ریاض کے مارسول پارک سٹیڈیم میں لگ بھگ 25 ہزار شائقین کی موجودگی میں مدعو کیا تھا۔ اس تقریب میں رونالڈو اور اہل خانہ کو سب کے سامنے لایا گیا تھا۔

میں پوری دنیا کا ہوں: رونالڈو

پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کی حیثیت سے اپنی پریزنٹیشن تقریب کے دوران عربی میں کہا: میں بین الاقوامی ہوں۔ انہوں نے سعودی کلب النصر میں جانے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے نئے کلب کے ساتھ ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔

سعودی عرب اور دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے نام اپنے پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ میں یہاں کھیلنے، لطف اندوز ہونے، جیتنے اور کلب اور ملک کی ثقافت میں حصہ لینے آیا ہوں۔ میں جیت کے ساتھ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتا ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں