سعودی عرب میں فروغ سیاحت کے لیے نجی رہائش گاہیں کرائے پر دینے کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی وزارت سیاحت نے فروغ سیاحت کے لیے نئے قواعد کی منظور دی ہے۔ ان قواعد کے تحت عام سعودی شہریوں کو بھی اجازت ہو گی کہ وہ اپنی جائیدادیں غیر ملکی سیاحوں کو کرائے پر رہائشی ضروریات کے لیے دے سکیں گے۔

وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اس بارے میں کہا ہے ' قواعد میں یہ تبدیلی مملکت کی نشاۃ ثانیہ کے لیے کوششوں کا حصہ ہے۔ مقصد سیاحت کے حوالے سے طے کردہ مملکتی اہداف کو پورا کرنا ہے۔ '

ان نئے قواعد کا مقصد شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے سرمایہ کاری کی طرف لانا بھی ہے۔ اس کے نتیجے میں سیاحوں کو بھی زیادہ سے زیادہ سہولیات اور سیاحتی مواقع مہیا ہو سکیں ۔ وزیر سیاحت نے کہا اس فیصلے سے سعودی نوجوانوں کے لیے روز گار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

وزارت سیاحت نے اس سلسلے میں سعودی شہریوں کی رہنمائی کے لیے بتایا ہے کہ اپنا گھر سیاحوں کو کرائے پر دینے کے لیے وہ محمکہ سیاحت سے اجازت نامہ حاصل کریں گے۔

نیز یہ لازمی ہو گا کہ وہ اپنی ان جائیدادوں کے لیے اجازت نامے کی درخواست دیں جو اپارٹمنٹس کی صورت میں ہوں، شہری رہائشوں کے طور پر یا ولاز کی شکل میں ہوں ۔ تاہم لازمی ہے کہ ان جائیدادوں کو پہلے سے رہائشی یا زرعی مقاصد کے لیے ڈکلئیر کرر کھا ہو۔

مالک رہائش کے لیے یہ بھی ضروری ہو گا کہ وہ متعلقہ جائیدادوں سے متعلق ضروری معلومات سے وزارت کو آگاہ کرے اور سیاحوں کے ساتھ الیکٹرانک ایگریمنٹ کرے۔ اس سلسلے میں ایک سعودی شہری کو ان کی ایک رہائش کے لیے زیادہ سے زیادہ تین اجازت نامے جاری کیے جا سکیں گے۔

خیال رہے وزارت سیاحت نے اس اجازت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے تحفظ کے لیے بھی مختلف قوانین پیش کیے ہیں۔ تاکہ نجی املاک میں کرائے پر رہتے ہوئے ان کو ہر طرح کا تحفظ اور سہولت میسر رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں