روس اور یوکرین

روس اور یوکرین میں پچاس، پچاس فوجی قیدیوں کا تبادلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یوکرین نے روس سے مذاکرات کے بعد اس کے گرفتار کیے گئے 50 فوجیوں کو رہا کردیا ہے اورروس نے بھی اپنی تحویل میں 50 یوکرینی فوجیوں کو چھوڑدیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی فوجی رہائی کے بعد وطن لوٹ آئے ہیں اورانھیں طبّی اور نفسیاتی بحالی کے لیے ماسکو لے جایا جائے گا۔

وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ’’8 جنوری کو مذاکرات کے نتیجے میں، 50 روسی فوجیوں کوکیف حکومت کے کنٹرول والے علاقے سے واپس بھیج دیاگیا تھا۔وہ قید کے دوران میں مہلک خطرے میں تھے‘‘۔

یوکرین نے اس اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے اسی معاہدے کے تحت یوکرین کے 50 فوجیوں کورہاکردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں