نامعلوم وجوہ، پوتین کی کرسمس تقریب میں معمول کے برعکس تنہا شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہفتہ کو آرتھوڈوکس چرچ کی کرسمس سروس میں اکیلے شرکت کی۔ انہوں نے عوامی تقریب میں بھی دوسرے عبادت گزاروں کے ساتھ شامل ہونے سے گریز کیا۔ خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے بتایا کہ یہ برسوں میں پہلا موقع ہے کہ پوتین نے کرسمس ماسکو میں منایا ہے اور وہ دارالحکومت کے اطراف کے کسی علاقے میں نہیں گئے۔

"ایجنسی فرانس پریس" کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلانیہ کیتھیڈرل کے اندر پوتین کے دو لائیو کلپس دکھائے، یہ وہ وقت تھا جب آرتھوڈوکس پادری آدھی رات کی نماز ادا کر رہے تھے۔ پوتین کیتھیڈرل کے اندر واحد عبادت گزار تھے اور ماسکو میں کرائسٹ دی سیویئر کے کیتھیڈرل میں عوامی اجتماع میں کوریج منتقل ہونے سے پہلے ٹیلی ویژن نے ان کی فوٹیج دکھائی۔

یاد رہے گزشتہ برس پوتین نے ہزاروں دوسرے لوگوں کے ساتھ کیتھیڈرل میں ایسٹر منایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں