یمن جنگ کے خاتمےکے لیے پیش رفت ہورہی ہے،اسرائیل تنازع فلسطین حل کرے:سعودی وزیرخارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےکہا ہے کہ یمن جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت ہورہی ہے، لیکن ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، جس میں جنگ بندی میں توسیع اور مستقل جنگ بندی کی طرف پیش رفت شامل ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیووس میں بدھ کو ورلڈ اکنامک فورم میں ایک پینل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’آٹھ سال سے جاری تنازع صرف سیاسی تصفیے کے ذریعے ہی حل ہوگا‘‘۔

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے اسی پینل میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جنگ کا خاتمہ 'آسان نہیں ہوگا' اور بداعتمادی برقرار ہے، لیکن حال ہی میں سنجیدہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

اسرائيل

شہزادہ فیصل نے اسرائیل کی نئی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ تنازع فلسطین کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کچھ ایسے اشارے بھیج رہی ہے جو شاید اس کے لیے سازگار نہیں ہیں لیکن انھوں نے امید ظاہر کی کہ تنازع کا حل اسرائیل اور وسیع تر خطے کے مفاد میں ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 2020 میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے امن معاہدے طے کیے تھے اور اب الریاض کے ساتھ اسرائیل کے باضابطہ تعلقات کو آگے بڑھانے کاعزم ظاہرکیا ہے،لیکن سعودی عرب نے اس طرح کے کسی بھی اقدام کو فلسطینی ریاست کے قیام اور دیرینہ تنازع کے حل سے جوڑدیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں