ترکی میں پیر کو آنے والے زلزلے کے بعد سے لاپتا گھانا کے انٹرنیشنل فٹ بال کھلاڑی فارورڈ کرستیان اتسو کو ملبے کے نیچے سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترک فٹ بال کلب ہاتائی سپور کے لیے کھیلنے والے کرستیان اتسو زندہ ہیں اور انہیں زخمی حالت میں رہائشی عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ وہ کل ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد ملبے تلے دبنے والے متعدد افراد میں شامل تھے ، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 تھی۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑی کا دایاں پاؤں میں زخمی ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
31 سالہ اتسو اس سے قبل انگلینڈ میں پورٹو، چیلسی، ایورٹن، بورن ماؤتھ اور نیو کیسل یونائیٹڈ کے لیے کھیل چکے ہیں اور موجودہ سیزن کے آغاز میں ہتائی سپور جانے سے پہلے سعودی عرب میں کھیل رہے تھے۔
جنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں پیر کی صبح آنے والے زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 5،000 سے تجاوز کر گئی ہے اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔
-
زلزلے باعث موت کو گلے لگانے سے قبل باپ بیٹے کی جدائی کا رقت آمیز منظر
پیر کی صبح ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے المناک زلزلے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ...
بين الاقوامى -
کیا ترکیہ میں زلزلے کے بعد مصر میں "سونامی" کا خطرہ ہے؟
ترکیہ اور شام میں پیر کے روز آنے والے تباہ کن زلزلے کے اثرات اور لاکھوں افراد کے ...
بين الاقوامى -
شام میں زلزلے سے متاثرہ جیل سے داعش کے 20 قیدی فرار
ترک گروپوں کے زیر کنٹرول جیل میں بغاوت پھیل گئی
مشرق وسطی