شام میں زلزلے سے متاثرہ جیل سے داعش کے 20 قیدی فرار
ترک گروپوں کے زیر کنٹرول جیل میں بغاوت پھیل گئی
شمال مغربی شام میں پیر کو تباہ کن زلزلے کے بعد ایک جیل کے قیدیوں نے بغاوت کی اور 20 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
جیل ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سے اکثر کا تعلق داعش سے ہے۔
ذرائع کے مطابق ترکی کی سرحد کے قریب واقع قصبے راجو میں ملٹری پولیس جیل میں تقریباً 2,000 قیدی ہیں، جن میں سے تقریباً 1,300 کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا تعلق داعش سے ہے۔ اس جیل میں کرد جنگجو بھی موجود ہیں۔
ترک حامی گروپوں کے زیر کنٹرول راجو جیل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ " 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد علاقے میں درجنوں آفٹر شاکس آئے جس سے جیل کی دیواروں اور دروازوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔کل شام قیدیوں کی طرف سے بغاوت شروع ہو گئی اور انہوں نے جیل کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا۔"
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکے کہ آیا قیدی فرار ہوئے ہیں۔ تاہم جیل میں بغاوت ہوئی تھی۔
اس سے قبل دسمبر میں داعش نے رقہ میں ایک سیکیورٹی کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا جس کا مقصد ساتھی شدت پسندوں کو جیل سے آزاد کروانا تھا۔ اس ناکام حملے میں کرد فورسز کے چھ اہلکار مارے گئے تھے جو علاقے پر کنٹرول رکھتے ہیں۔
-
امریکا:داعش کی دہشت گردی کی حمایت پر جوڑے کوعشرے قیدکی سزا
امریکا میں ایک دہشت گرد تنظیم کو مادی مدد دینے کی کوشش کا اقبالِ جُرم کرنے والے ...
بين الاقوامى -
صومالیہ : امریکی آپریشن میں سینئر رہنما سمیت داعش کے 10ارکان ہلاک
بلال السوڈانی دنیا بھر میں "داعش" کے وفادار نیٹ ورکس کی مالی مددمیں اہم کردار ادا ...
بين الاقوامى -
عراق:2014 میں سیکڑوں کیڈٹس کے قتلِ عام کے جُرم میں داعش کے 14 افرادکو پھانسی کاحکم
عراق میں ایک عدالت نے سنہ 2014 میں سیکڑوں فوجی کیڈٹس کے قتلِ عام میں ملوّث 14 ...
مشرق وسطی