مصر میں منگنی کی ایک تقریب کے دوران نوجوان کی موت کےواقعے نے خاندان کی خوشی کو ماتم میں بدل کر رکھ دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان مومن محمد الھلاوی کی منگنی کی تقریب جاری تھی۔ منگنی کی تقریب کےدوران نوجوان بھری مجلس میں اچانک زمین پرمنہ کے بل گر گیا۔ اسے اٹھا کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
منگنی کے فوٹوگرافر مجدی المنصوب نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک دل سوز پیغام لکھا جس میں انہوں نے متوفی نوجوان کو الوداع کرتے ہوئے کہا کہ "صدمے سے، میں یقین نہیں کر سکتا کہ آج کی یہ تصویر مومن کی منگنی کی ہے۔ اس کے اہل خانہ منگنی کی خوشی سے اچانک صدمے سے دوچار ہوگئے‘‘۔
نوجوان کے دوستوں نے اس کی ناگہانی موت پرگہرے دکھ کا اظہار کیا۔