انڈین ائیرپورٹ پر 100,000 ڈالر مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

انڈین حکام نے زیرجامے میں 100,000 ڈالر کا سونا اسمگل کرنے والے سعودی مسافر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ، انڈین کسٹم حکام نے سعودی عرب سے انڈیا جانے والے ایک مسافر سے 1800 گرام سونا ضبط کیا ہے جس کی مالیت 100,000 ڈالر سے زیادہ ہے۔ دہلی کسٹمز نے جمعرات کو ٹویٹر پر شیئر کیا کہ مسافر نے سونا زیر جامے میں چھپا رکھا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ہندوستانی شہری ریاض سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچا تھا جب اس کے زیر جامے میں بھورے پیسٹ کی دو پٹیاں برآمد ہوئیں، جس سے 1760 گرام سونا نکالا گیا تھا۔

سونا ضبط کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبل نومبر میں، ہندوستانی کسٹم حکام نے متحدہ عرب امارات کے شارجہ سے دہلی جانے والے تین مسافروں سے لاکھوں ڈالر مالیت کا تقریباً 7,000 گرام سونا ضبط کیا تھا۔
یہ سونا کیمیکل پیسٹ کے طور پر چھپایا گیا تھا اور اس کی مالیت تقریباً 358,000 ڈالر تھی۔

جولائی میں، حکام نے ابوظہبی سے دہلی پہنچنے والے طیارے سے ایک نشست کی پائپنگ میں چھپا ہوا 1000 گرام سونا ضبط کیا تھا جس کی مالیت تقریباً 55,000 ڈالر تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں