رونالڈو سے ملنے کے خواہاں شامی بچے کوترکی آل الشیخ کی طرف سے خوش آمدید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اس شامی بچے کو سوشل میڈیا پرجواب دیا اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہے جس نے سعودی عرب کا سفر کرنے اور رونالڈو سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ سات سال کی عمر کے شامی بچے نےاپنی ماں کے ہمراہ سعودی عرب آنے اور پرتگالی فٹ بالررونالڈو کے ساتھ ملاقات کی خواہش کرتے دیکھاگیا تھا۔

ننھے نبیل نے شمالی شام میں گذشتہ سوموار کو زلزلے کے متاثرین کی بحالی کے لیے آئے سعودی عرب کے امدادی کارکنوں سے بات کرتے ہوئے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنا پیغام پہنچایا تھا۔

سعودی ریسکیو ٹیم کے ایک رکن کے ساتھ بات چیت کے دوران شامی بچے نے النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سے ملنے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ پرتگالی لیجنڈ کے مداح ہیں۔

اس پر ترکی آل الشیخ نے جمعرات کی شام ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے لکھا کہ "میرے بیٹے آپ کو اور آپ کی والدہ کو آپ کے ساتھ خوش آمدید کہتا ہوں ؟"۔

بچے جس کی عمر 7 سال سے زیادہ نہیں نے ویڈیو میں پرتگالی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو خوش کرنے کے لیے مملکت لے جانا چاہتا تھا۔بچے کا کہنا تھا کہ اس کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ .

ایک دہائی سے زائد عرصے سے خانہ جنگی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اپنے ملک کے تاریک انسانی حالات کے باوجود نبیل کو اپنے ساتھی بچوں کے درمیان مسکراتا دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں