میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل نے اپنے ٹویٹ میں درخت پر موجود جن کی تصویر شیئر کر دی ۔ اس تصویر پر دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹس پر صدر کے اس اقدام پر طنز کی ایک مہم شروع کر دی گئی ۔
اس معاملہ کی بازگشت تمام بین الاقوامی میڈیا تک پہنچ گئی۔
میکسیکو کے صدر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی دو تصاویر کے ذریعے اپنے فالوورز کو حیران کر دیا۔ پہلی تصویر میں دکھایا گیا کہ رات کے وقت درخت کی شاخ پر ایک جن بیٹھا ہے ۔ اسے جنگلاتی طور پر ایک جن کہا گیا۔
Les comparto dos fotos de nuestra supervisión a las obras del Tren Maya: una, tomada por un ingeniero hace tres días, al parecer de un aluxe; otra, de Diego Prieto de una espléndida escultura prehispánica en Ek Balam. Todo es místico. pic.twitter.com/Tr5OP2EqmU
— Andrés Manuel (@lopezobrador_) February 25, 2023
میکسیکو کے صدر نے دو تصویروں میں سے ایک پر تبصرہ کرتے ہوئے کافی سنجیدگی سے یہ تک لکھا کہ انجینئروں میں سے ایک 3 دن قبل جنی ایلکس کی تصویر بنانے میں کامیاب ہو گیا۔
دوسری تصویر پر انہوں نے لکھا کہ ڈیاگو پریٹو نے ایک بالم میں پری ہسپانوی دور کے ایک شاندار مجسمے کی تصویر کھینچی ہے۔
ان کے اس ٹویٹ پر طنزیہ تبصرے سامنے آنے شروع ہو گئے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ الکس مخلوق کے افسانے بھی آپ کی کامیابیوں کی طرح حقیقی ہیں۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ میں نے پہلے سوچا کہ یہ ایک طنزیہ اکاؤنٹ ہے ۔ کیا صرف صدر کا طنزیہ اکاؤنٹ بننا ہے!
متنازعہ تصویر میں یہ دکھایا گیا تھا کہ ایک عجیب و غریب مخلوق اپنی آنکھوں سے چمکتی ہوئی درخت کی شاخ پر یے۔ اس کے حوالے سے جسے قدیم میکسیکن کے افسانوں میں فارسٹ جنی یا ایلکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ جن چیزوں کو چھپانے جیسے کام کرکے لوگوں کو تنگ کرتا اور مذاق کرتا ہے ۔