سعودی عرب نے ٹماٹروں اور انار میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
سعودی عرب میں انسداد منشیات حکام نے دوسرے اداروں کے تعاون سے بیرون ملک سے منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کیپٹاگون کی لاکھوں گولیاں قبضے میں لے لی ہیں۔
الحدیثہ بندراہی کراسنگ میں سعودی زکواۃ ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کیپٹاگون منشیات کی تقریبا 2،015،116 گولیاں قبضے میں لی ہیں۔ یہ منشیات بیرون ملک سے ٹماٹروں اور انار کے پھلوں کی کھیپ میں چھپائی گئی تھی۔ اس منشیات کو سمندری راستے سعودی عرب میں لانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
#ارقد_وآمن | #الزكاة_والضريبة_والجمارك تُحبط محاولة تهريب أكثر من مليوني حبة كبتاجون، عُثر عليها مُخبأة في إرسالية "طماطم ورمان" وردت إلى المملكة عبر منفذ الحديثة.
— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) March 3, 2023
🔗| https://t.co/k7ejC0JF8Z#زاتكا pic.twitter.com/p8aZV9wZqs
انسداد منشیات کمیشن نے نے وضاحت کی کہ الحدیثہ بندرگاہ کے ذریعہ مملکت میں لائے گئے ایک کنٹینر پر "ٹماٹر اور انار" لادے گئے تھے۔ جب کسٹم حکام نے اس کی چیکنگ شروع کی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کی جانچ کی گئی تو ان کے اندرٹماٹروں اور انار کے دانوں کے اندر چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت ترین اقدامات کیے جاتے ہیں اور بیرون ملک سے لائی جانے والی اشیا کی سخت چیکنگ کی جاتی ہے۔ اس کام کے لیے انسداد منشیات حکام کو دوسرے متعلقہ اداروں کا تعاون بھی حاصل ہوتا ہے۔
منشیات کی تازہ کھیپ کے پکڑے جانے کے بعد اس میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ انسداد منشیات اتھارٹی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ یا استعمال کی کسی بھی کوشش کی نشاندہی ہیلپ لائن نمبر 1910 پر فوری طور پر حکام کو دیں یا ای میل ([email protected] یا بین الاقوامی نمبر 00966114208417 پر رابطہ کریں تاکہ منشیات کے دھندے کی کسی بھی سازش کو روکا جا سکے۔
-
سعودی عرب: سوشل میڈیا کے ذریعہ منشیات فروخت کرنیوالا گرفتار
جمعہ کو جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سوشل ...
مشرق وسطی -
ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے البطحا بری سرحدی چیک پوسٹ کے راستے ...
بين الاقوامى -
چین پھربازی لے گیا؛جاسوس کتوں کی جگہ منشیات کا سراغ لگانے کے لیے 6 گلہریوں کی تربیت
چین میں پولیس نے جاسوس کتوں کا سستا متبادل تلاش کیا ہے اور اس مقصد کے لیے چھے ...
ایڈیٹر کی پسند