رونالڈو کی عربی بولتی بیٹیاں
سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر میں شامل ہونے اور اپنے خاندان کے ساتھ سعودی عرب میں آباد ہونے کے صرف دو ماہ بعد ہی ان کی بیٹیاں عربی بولنے لگی ہیں۔
رونالڈو کی شریک حیات جارجینا روڈریگوز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں بیٹیوں، الانا اور ایوا کو عربی بولتے ہوئے دکھا گیا ہے۔
🎥 #فيديو | يبدو أن أطفال الأسطورة #كريستيانو_رونالدو @Cristiano #CR7𓃵 تأقلموا سريعا مع الحياة في السعودية 🇸🇦@GeorginaGuez تنشر فيديو عبر انستقرام لأطفال كريستيانو رونالدو وهو يتعلمون اللغة العربية 👏🤩 #عكاظ #ان_تكون_اولا https://t.co/3DP5iRfI7h pic.twitter.com/QKLjKzF33X
— عكاظ الرياضية (@Okaz_Sports) March 7, 2023
22 سیکنڈ کے کلپ کے دوران دونوں لڑکیاں خوشگوار انداز میں عربی بولنے کی مشق کررہی ہیں جبکہ الانا عربی میں ہفتے کے دنوں کا واضح طور پر تلفظ کرتی نظر آئیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کے 5 بچے ہیں جن میں سے 2 جارجینا اور 3 ان کی پہلی بیوی سے ہیں۔