مشرق وسطیٰ اور کیف کی ثقافت میں مشترک نکات ہیں: یوکرینی خاتون اول
روسی زبان جنگ کی زبان بن چکی، یوکرینیوں کیلئے اس کا بولنا مشکل ہوجائے گا: اولینا زیلنسکی کا ’’ العربیہ‘‘ کو انٹرویو
یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیف کے مشرق وسطیٰ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔ مشرق وسطی اور یوکرین کے لوگوں کے درمیان ان دونوں ملکوں کی ثقافت میں بہت سے مشترک نکات ہیں۔
’’العربیہ‘‘ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران او لینا زیلنسکی نے مزید کہا کہ مجھے زیادہ یقین ہو گیا کہ ہمارے پاس ایسے نکات ہیں جو ہمیں الگ کرنے والے نکات سے زیادہ متحد کرتے ہیں۔ ہم بھی اپنے بچوں اور والدین سے بھی پیار کرتے ہیں، ہم ان کا خیال رکھتے ہیں۔ ہم اپنی ثقافت اور زبان سے محبت کرتے ہیں اور اس کی نشوونما کرتے ہیں۔ اس بنیاد پر ہمارے پاس بہت زیادہ صلاحیت ہے۔
في مقابلة خاصة مع #العربية .. سيدة #أوكرانيا الأولى أولينا زلينسكا: اللغةَ الروسية بالنسبة لنا لغة الحرب pic.twitter.com/a9CHg5XEHW
— العربية (@AlArabiya) March 10, 2023
اولینا نے کہا میں پوری عرب دنیا سے کہنا چاہتی ہوں، میں جانتی ہوں کہ آپ ہمیں سمجھتے ہیں کیونکہ باشعور لوگ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ کا تعاون تمام یوکرینیوں کے لیے جاری رہے گا۔ ہمیں واقعی آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔
یوکرین کی خاتون اول نے یوکرینیوں کے لیے روسی زبان کو جنگ کی زبان قرار دیا اور کہا کہ جو کچھ ہوا اس کے بعد یوکرینیوں کے لیے روسی زبان بولنا مشکل ہو جائے گا۔ ان لوگوں کی زبان بولنا مشکل ہے جو آپ کو مارنے آئے ہیں۔ یہ بہت آسان ٹرانسمیشن ہے۔ اس زبان کو سننا بھی مشکل ہے تو آپ اسے استعمال کرنا کیسے چاہتں گے۔ حالانکہ ہم سب روسی زبان جانتے ہیں لیکن ہم اسے استعمال نہیں کرتے، کیونکہ یہ ہمارے لیے دوستی کی زبان نہیں ہے یہ اب جنگ کی زبان بن چکی ہے۔
في مقابلة خاصة مع #العربية.. سيدة #أوكرانيا الأولى أولينا زلينسكا توجه رسالة للعالم العربي pic.twitter.com/QjHki4iKqT
— العربية (@AlArabiya) March 10, 2023
یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکا کے ساتھ انٹرویو "العربیہ" کی سکرین پر جی ایم ٹی وقت کے مطابق آج سہ پہر چار بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے نشر کیا جائے گا۔