سعودی عرب اور ایران کے تعلقات خطے کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہون گے:بلاول
وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے سعودی عرب اورایران کے ساتھ پاکستان کے قریبی دوستانہ تعلقات کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادرملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پورے خطے میں امن، خوشحالی اورترقی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی۔
وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہاراپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور ایرانی ہم منصب حسین امیرحسین عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
وزیرخارجہ نے بیجنگ میں طے پانے والے سہ فریقی مشترکہ اعلامیہ کے ذریعے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کو معمول پرلانے کے حوالے سے اپنے دونوں ہم منصبوں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ اس سمجھوتہ سے خطے میں امن ،سلامتی،تجارت اورترقی کے لئے نتیجہ خیز مذاکرات کے آغازکی راہ ہموار ہوگی۔ وزیرخارجہ نے سعودی عرب اورایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے عمل میں چین کے اہم کردارکوبھی سراہا۔
-
مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا:عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ...
پاكستان -
متحدہ عرب امارات کا پاکستان اور افغانستان میں زلزلے سے اموات پر اظہار افسوس
متحدہ عرب امارات نے کل شب پاکستان اور افغانستان سمیت خطے کے دوسرے ممالک میں آنے ...
پاكستان -
عمران خان کے خلاف کارروائی ہوئی تو پاکستان مشکل میں پڑ سکتا ہے: زلمے خلیل زاد
افغانستان کے لیے امریکا کے سابق مندوب زلمے خلیل زاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر ...
پاكستان