متحدہ عرب امارات کا پاکستان اور افغانستان میں زلزلے سے اموات پر اظہار افسوس
متحدہ عرب امارات نے کل شب پاکستان اور افغانستان سمیت خطے کے دوسرے ممالک میں آنے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ افغانستان میں گذشتہ شب آنےوالے زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ بیان میں زلزلے سے فوت ہونےوالوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ رات پاکستان میں زلزلے کے نتیجے میں ایک درجن کےقریب افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے افغانستان ، بھارت اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
-
پاکستان میں شدید زلزلہ ، دوافراد جاں بحق ،متعدد زخمی
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں منگل کی شب شدید ...
پاكستان -
عمران خان کے خلاف کارروائی ہوئی تو پاکستان مشکل میں پڑ سکتا ہے: زلمے خلیل زاد
افغانستان کے لیے امریکا کے سابق مندوب زلمے خلیل زاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر ...
پاكستان -
پاکستان میں رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب کیا ہو گا، جانیے!
حکومت پاکستان نے رواں برس کے لیے زکوۃ کا نصاب کر دیا۔ سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ...
پاكستان