ملائیشیا میں سعودی عرب کی طرف سے افطار ڈنر، کھجوریں اور قرآن پاک کے تحائف تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ملائیشیا سعودی عرب کی وزات مذہبی امور و دعوت و ارشاد کی جانب سے دارالحکومت کولالمپور میں قائم مملکت کے سفارت خانے میں افطار اور تحائف کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ افطار پروگرام کے موقعے پرشرکا میں کھجوریں اور قرآن پاک کے نسخے بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقعے پروزارت مذہبی امور کے دفتر کے انچارج ڈاکٹر محمد نعیم حاج مختار، ملائیشیا میں سعودی عرب کے نائب سفیر ڈاکٹر صالح بن علی بدوی اور اسلامی امور کی ڈائریکٹر جنرل مسز حکیمہ بنت محمد یوسف اور وفاقی کے مفتی اعظم ڈاکٹر لقمان عبداللہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

افطار پروگرام میں ملائیشیا کے مسلمان روزہ داروں کے لیے 35 ٹن کھجور،25 ہزار روزہ داروں کے لیےافطاری اور ملاوی زبان کے ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کے تقریبا پچاس ہزار نسخے تقسیم کیے گئے۔

اس موقعے پر وزیر اعظم کے دفتر میں انچارج مذہبی امور ڈاکٹر محمد نعیم حاج مختار نے کہا کہ ملائیشیا اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تعاون اور دو طرفہ تعلقات بہت گہرے ہیں اور یہ کہ قرآنی بنیادوں پریہ قریبی تعلق مزید پختہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی اسلام اور مسلمانوں کے لیے خدمات کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں