اپنے مرکز کی دیوار پر آٹزم سپیکٹرم سے متاثر ہونے والے اہم ترین تخلیق کاروں کی تصاویر بنا کر، سعودی عرب کے شہر القصیم میں واقع "تخلیقی مرکز برائے ڈے کیئر" آٹزم سے متاثر افراد کے لیے امید کا یہ پیغام عام کر رہا ہے کہ یہ مسئلہ تخلیقی صلاحیتوں کی راہ میں حائل نہیں ہوتا.
ان تصویروں میں آئن اسٹائن ، اہم ایجادات کرنے والے تھامس ایڈیسن، اسٹیفن ہاکنگز، مائکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ، فٹ بال کے عالمی کھلاڑی لیونل میسی، "مسٹر بین" کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار روون اٹکنسن، شہرہ آفاق مصور وین خوخ، اداکار لیوک زیمرمین، کیمیادان ہنری کینڈش، اور آٹزم کے شکار اہم شخصیات شامل ہیں جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر دیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں، مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی الحناکی نے کہا: "ہم نے آٹزم میں مبتلا بچوں اور ان کی دیکھ بھال کی اہمیت کے بارے میں یہ مثبت پیغام بھیجنے کا فیصلہ کیا، تاکہ وہ دنیا کا مقابلہ کر سکیں اور دوسروں کی طرح تخلیقی بنیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد آٹزم میں مبتلا افراد کے اہل خانہ کو تربیت دینا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کو جو سمجھتے ہیں کہ ایسے بچوں کو گھر میں رہنا چاہیے۔"
اپنی تخلیقی اپروچ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ تصاویر اور مرکز کے اندر کے عملی نتائج والدین کو قائل کرنے کے لیے کافی ہیں کہ یہ بچے ،اگر مناسب دیکھ بھال کی جائے ، تو معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار سکتے ہیں۔"
انہوں نے بتایا کہ لوگ میں یہ تصور مقبول ہوا اور ان کی طرف سے زبردست ردعمل ملا ہے، جو اس بات کی تصدیق ہے کہ ہمارا پیغام ان تک پہنچ رہا ہے۔"
-
سعودی سکیورٹی فورسزرمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ زائرین اورنمازیوں کےاستقبال کوتیار
سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز اورایجنسیاں رمضان کے مقدس مہینے کے آخری عشرے میں زئرین ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: کرپشن کے 17 کیسزکا پتا چلانے کے بعد ان کی فوج داری تحقیقات
سعودی عرب میں شعبہ انسداد بدعنوانی کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ اینٹی اتھارٹی ...
مشرق وسطی -
بچے کی اسکول سے غیر حاضری پر والدین جواب دہ ہوں گے: سعودی پراسیکیوشن
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے ان والدین کو خبردار کیا ہے جو بچوں کی تعلیم چھوڑنے ...
مشرق وسطی