انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں پانچ انڈین فوجی ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہو گیا ہے۔
’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق انڈین فوج کے مرکز سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین فوج کی گاڑی پر کشمیر کے ضلع پونچھ میں حریت پسندوں نے دوپہر تین بجے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد انڈین فوج کی گاڑی میں آگ لگ جاتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق راشٹریا رائفلز یونٹ سے تھا اور انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
ادھر دوسری جانب ضلع راجوڑی میں فوجی ٹرک میں تین بجے کے قریب لگنے والی آگ اور نتیجتاً 4 فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ آسمانی بجلی کو قرار دیا لیکن شام چھ بجے بھارتی فوج نے حادثے کو نامعلوم دہشت گردوں کی طرف سے گرینیڈ حملہ قرار دے دیا۔
سات بجے کے بعد بھارتی میڈیا، سابق سرکاری اہلکاروں اور مودی نواز صحافیوں نے حملے کے پیچھے لشکر طیبہ اور دیگر کالعدم تنظیموں کا ہاتھ قرار دے ڈالا، بعض ریٹائرڈ افسران اور تجزیہ نگاروں نے تو علانیہ پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا۔
بھارت نے جی 20 ممالک کا اجلاس 21 سے 23 مئی کے دوران سرینگر میں منعقد کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اجلاس کا مقصد عالمی دنیا کو یہ باور کروانا تھا کہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بالکل نارمل ہے، امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے پیش نظر بیشتر جی 20ممالک کی شرکت سے معذرت کی وجہ سے مودی سرکار شدید دباؤ کا شکار تھی۔
اجلاس کے دوران کشمیریوں کی طرف سے شدید احتجاج اور ہڑتالوں کے خدشات بھی مودی سرکار کے لیے درد سر بنے ہوئے تھے، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو پاکستان کی طرف سے امن کی پیشکش بھی ایک آنکھ نہ بھائی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی گووا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ممکنہ شرکت نے بھی بھارت کے پاکستان کو خارجی محاذ پر تنہا کرنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا تھا، ماہرین کے مطابق بادی النظر میں راجوڑی واقعہ بھی پلوامہ طرز کا خود ساختہ حملہ لگتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خودساختہ راجوڑی واقعے کا مقصد جی 20 اجلاس کو سرینگر سے کہیں اور منتقل کرنا ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق واقعے کو جواز بنا کر بھارت پاکستانی وزیر خارجہ کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت سے بھی معذرت کر سکتا ہے۔
-
پاکستان نے بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں جی20 کانفرنس کے انعقاد کا منصوبہ مستردکردیا
پاکستان نے بھارت کے زیر قبضہ ریاست جموں و کشمیر (آئی او جے کے) میں اگلے سال جی 20 ...
پاكستان -
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، 4 نوجوان جاں بحق
بھارت کے زیر انتظام متنازعہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ مودی سرکار کی ...
بين الاقوامى -
بھارتی عدالت کا نمایاں کشمیری حرّیت پسند رہ نمایاسین ملک کوعمرقید کا حکم
بھارت کی ایک عدالت نے بدھ کے روزمعروف کشمیری حرّیت پسند رہنما یاسین ملک کو’’دہشت ...
بين الاقوامى -
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو پائلٹ ہلاک
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے ...
بين الاقوامى