برقی ریل کی پٹری پر آٹسٹک بچے کو بچانے کا خوفناک منظر ویڈیو میں محفوظ ہو گیا
بچے کو جنوب کی جانب جاتی ٹرین میں موجود ایک انجینئر نے ملحقہ میٹرو نارتھ پٹریوں کے پاس دیکھا تھا
نیویارک میں آٹزم کے شکار ایک 3 سالہ بچے کو ریل کے ملازموں نے خطرناک ریسکیو کوشش کے بعد بچا لیا جسے دریائے ہڈسن کے کنارے برقی پٹریوں پر چڑھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
میٹرو پولیٹن ٹرانزٹ اتھارٹی کی طرف سے منگل کو جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آٹزم کے شکار ایک 3 سالہ بچے کو میٹرو نارتھ ٹرین کے کارکنوں نے برقی پٹری پر پہنچنے سے پہلے کیسے بچایا۔
قریباً 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب کی طرف سفر کرنے والی ٹرین میں ایک انجینئر نے بچے کو پہلی بار ملحقہ میٹرو-نارتھ پٹریوں کے پاس اس وقت دیکھا تھا جب وہ اس مقام سے آگے نکل رہے تھے۔
انجینئر نے فوری طور پر شمال کی طرف جانے والی قریبی ٹرین کو ہنگامی اطلاع کی جو فورا رک گئی اور ٹرین کے کنڈکٹر کو پٹری پر بھاگتے بچے کو بچانے کی اجازت دی گئی۔
شمال کی طرف چلنے والی ٹرین، بچے کی تلاش کے دوران سست رفتاری سے جاری رہی۔ اس دوران ڈرائیور نے لڑکے کو ممکنہ طور پر مہلک برقی قوت سے چلنے والی تیسری پٹری پر چڑھتے ہوئے دیکھا، جسے صرف لکڑی کے غلاف سے محفوظ کیا گیا تھا۔
اسی دوران ایک شخص کو بجلی بند کرنے کے لیے پکارتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
اسسٹنٹ کنڈکٹر مارکس ہگنز پھر پٹریاں پھلانگتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور ٹرین سے 40 گز آگے جا کر چھوٹے بچے کو پکڑ لیتے ہیں۔ جسے ٹرین پر سوار کرایا جاتا ہے۔
لڑکا زخمی نہیں ہوا۔ اسٹیشن پر اسے اس کی ماں سے ملایا گیا جو اسے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت سے ڈھونڈ رہی تھی۔
-
جرمنی میں ٹرین پرچاقوحملے میں 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
جرمنی کے شمالی علاقے میں ایک علاقائی ٹرین میں سوار مسافروں پرچاقو کے حملے میں ...
بين الاقوامى -
’نشے میں دھت ٹرین ڈرائیور کی گرفتار پرمسافروں کےحواس بحال ‘
جنوب مغربی جرمن شہر سٹٹ گارٹ سے گذرنے والی ٹرین کے مسافروں کی پریشانی اس وقت ختم ...
بين الاقوامى