سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور ان کی جرمن ہم منصب اینالینا بیربوک نے سوڈان میں فوجی کشیدگی کو روکنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی عرب اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کو فون کال کے دوران سوڈان میں تیزی سے ہونے والے واقعات اور وہاں پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں نے سوڈانی شہریوں اور رہائشیوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے اور سوڈانی سرزمین چھوڑنے کے خواہاں افراد کے لیے محفوظ انسانی راستہ فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت اور مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔