ایران کے صوبہ سمنان میں منگل کے روزسپاہ پاسداران انقلاب کے اسلحہ کے ڈپو میں دھماکا ہوا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے ابتدائی طورپراپنے ٹیلی گرام چینل پراطلاع دی تھی کہ یہ دھماکا سمنان کے شہردامغان میں واقع"شہید ہاشمی نژاد" گولہ بارود ڈپومیں ہواتھا،جس کے نتیجے میں دوافراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
لیکن بعد میں چینل نے اس پوسٹ کوہٹا دیا اوراس کی جگہ پاسداران انقلاب کی جانب سے ایک مختصربیان جاری کیا۔بیان میں کہاگیا ہے کہ دامغان میں پاسداران انقلاب کے’’تیاری اورمعاونت‘‘کے مراکز میں سے ایک میں دھماکااس وقت ہوا جب گولہ بارود منتقل کیا جارہا تھا۔
بیان میں مزیدکہاگیا ہے کہ اس وقت واقعہ کی وجوہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔مزید معلومات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔