کویتی وزارت خارجہ نے پیر کی شام کہا ہے کہ خرطوم میں اس کے سفارت خانے میں فوجی دفتر کے سربراہ کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا گیا اور اس میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
خبر رساں ادارے "کونا" نے رپورٹ کیا کہ وزارت خارجہ نے ریاست کویت کی طرف سے فوجی دفتر کے ہیڈ کوارٹرز پر حملے اور ہر قسم کے تشدد اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت نے کہا کہ یہ حملہ تمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین اور ویانا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔
وزارت نے سوڈان میں سرکاری حکام اور تمام متعلقہ فریقوں سے اس مطالبے کی تجدید کی کہ سفارتی مشن کے ہیڈ کوارٹرز کے مکمل تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور مجرموں کو سزا دینے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
اس سے قبل پیر کو اردنی وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ خرطوم میں اس کے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔
اردنی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ وہ خرطوم میں سفارت خانے پر "حملے کی مذمت کرتا ہے" اور "بین الاقوامی قانون کے متعلقہ قواعد کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔"
سوڈانی وزارت خارجہ نے بھی حملے کی مذمت کی اور الزام لگایا کہ دیگر ممالک کے سفارت خانے اور سفارتی مشنوں پر حملے کے پیچھے ریپڈ سپورٹ فورسز کا ہاتھ ہے۔
-
مرکزی بینک کے گورنر کے بعد سوڈان کے قائم مقام وزیر داخلہ برطرف
سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے نئے فرمان ...
بين الاقوامى -
گھر پر گولہ آ گرا، سوڈانی اداکارہ شادن حسین زد میں آکر چل بسی
سوڈان میں فوج اور نیم فوجی گروپ ’’ آر ایس ایف‘‘ کے درمیان 15 اپریل سے لڑائی جاری ...
بين الاقوامى -
سوڈانی فضائی حدود 31 مئی تک تمام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی
سوڈان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ سوڈانی فضائی حدود 31 مئی تک تمام طرح ...
بين الاقوامى