طالبان سپریم لیڈر نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا
تحریک طالبان کے رہ نما ملا ہیبت اللہ آخوندزاده نے ایک باضابطہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملا محمد حسن آخوند کو وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔
العربیہ اور الحدث ذرائع کے مطابق ملا محمد حسن آخوند کو خرابی صحت کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ طالبان رہ نما کو گذشتہ اپریل میں ایک حیران کن اقدام کرتے ہوئے تحریک کے سرکاری ترجمانوں اور میڈیا اہلکاروں کو کابل سے جنوبی افغانستان کے شہر قندھار منتقل کی ہدایت کی گئی تھی۔
العربیہ/الحدث کے نامہ نگار کے مطابق آخوندزاده نے سرکاری ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو قندھار منتقل کرنے کا حکم دیا۔
کنٹرول مزید سخت کرنے کی کوشش
افغان طالبان کمانڈر ملا ہیبت اللہ آخوندزاده نے نیشنل انفارمیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے سربراہ انعام اللہ سمنگانی کو قندھار میں ثقافت اور اطلاعات کا سربراہ بھی مقرر کیا ہے۔
مبصرین کا خیال ہے کہ یہ فیصلے حکومت پر اس کے کنٹرول کو سخت کرنے، میڈیا پر کنٹرول کو آسان بنانے اور تحریک کے سربراہ کے عہدوں کا اعلان آسان طریقے سے کرنے کے ساتھ ساتھ افغان میڈیا کو منظم کرنے کے نئے اقدامات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ .
تقسیم اور ناراضی
طالبان قیادت کی جانب سے بعض انتظامی نوعیت کے فیصلوں اور اقدامات پر وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اکثر ناراض رہتے ہیں۔ یہ فیصلہ بھی ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ طالبان کی صف اول کی قیادت اور سراج الدین حقانی کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔
سراج الدين حقاني
یہی وجہ ہے کہ اہم نوعیت کےانتظامی فیصلوں کے لیے وزیر داخلہ نے ایک شوریٰ کونسل تشکیل دی ہے تاکہ تحریک کے اندر فیصلے یکطرفہ طور پر نہ کیے جائیں۔ سراج الدین حقانی تحریک طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب جو وزیر دفاع ہیں کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔
گذشتہ مارچ میں حقانی نے ہیبت اللہ آخوندزاده پر در پردہ تنقید کی تھی۔ انہوں نے اگست 2021 میں افغانستان میں تحریک طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں امن وامان کی بحالی کے لیے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے اور عجلت میں فیصلوں سے گریز کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
-
کابل میں افغان خواتین کا احتجاج،دوسرے ممالک سے طالبان حکومت کوتسلیم نہ کرنے کامطالبہ
افغان خواتین نے ہفتے کے روزدارالحکومت کابل میں طالبان حکومت کے اقدامات کے خلاف ...
بين الاقوامى -
"قندھار پہنچیں" طالبان رہنما کی جانب سے میڈیا حکام کو عجیب حکم
ایک حیران کن اقدام میں، طالبان کے رہنما، ہیبت اللہ اخوندزادہ نے تحریک کے ترجمانوں ...
بين الاقوامى -
طالبان نے رمضان میں موسیقی بجانے پرافغان خواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بندکردیا
افغانستان کے شمال مشرقی علاقہ بدخشاں میں خواتین کے زیر انتظام چلنے والے ایک ریڈیو ...
بين الاقوامى -
افغان طالبان بیرون ملک مزید سفارتی مشنوں پرکنٹرول کے خواہاں
طالبان حکومت بیرون ملک مزیدافغان سفارت خانوں کا کنٹرول سنبھالنے کے خواہاں ...
بين الاقوامى -
طالبان سے خوفزدہ افغان خاتون جج کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست مسترد
افغانستان میں ایک سابق خاتون جج نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے ...
بين الاقوامى