متحدہ عرب امارات کا کم آمدن کاشت کاروں کو بجلی کے بل پر رعایت دینے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات نے کم آمدن کسانوں کے لیے بجلی کی مد میں مالی امداد کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور اتحاد واٹر اینڈ الیکٹرک مشترکہ طور پر مستفید ہونے والے ہرشخص کے لیے سالانہ 8,400 درہم (2،288 ڈالر) مختص کریں گے۔

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق ’’اس امداد کا مقصد متحدہ عرب امارات میں کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کے لیے ایک مربوط اور جامع حکمت عملی کے حصے کے طور پر بجلی کے بلوں کی مد میں مالی بوجھ کو کم کرنا ہے‘‘۔

یہ امدادی پروگرام جولائی 2023 سے شروع ہوگا اوراس میں ہر ماہ 2،500 کلو واٹ / گھنٹا کی کھپت کا احاطہ کیا جائے گا۔

منظور شدہ استفادہ کنندگان کو ٹیکسٹ پیغامات بھیجے جائیں گے اور انھیں اسکیم میں اندراج کے لیے مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی جائے گی۔

اس امدادی پروگرام میں کم آمدن مگر اہل فارم مالکان کا احاطہ کیا گیا ہے جو وفاقی یا مقامی سماجی بہبود کے پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں، لیکن تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے فارم اس پروگرام کے اہل نہیں ہوں گے۔مستحقین کو ماہانہ بجلی کے بل پر رعایت کے طور پر کٹوتی ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں