سوئٹزرلینڈ میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سوئٹزرلینڈ کے مغرب میں واقع ایک پہاڑی علاقے میں ہفتے کے روز سیاحوں کاایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سوئس پولیس نے تصدیق کی ہے کہ نیوچیٹل کے علاقے میں پونٹس ڈی مارٹل کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔ تاہم پولیس نے فوری طور پر مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 20 منٹ پر نیوچیٹل پہاڑوں کے بلندی پر واقع جنگل کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کا شکار طیارے کے بارے میں اس وقت تک معلومات فراہم نہیں کریں گے جب تک کہ مرنے والوں اورزخمیوں کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع نہیں دے دی جاتی۔

امدادی ادارے اور پولیس جائے حادثہ پر موجود ہیں اور حکام نے حادثے کی وجوہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔فوری طورپرمہلوکین اورزخمیوں کی تعداد بھی نہیں بتائی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں