یوکرین کے عزائم بلاشبہ عظیم ہیں تاہم یہ کیف کی امیدیں اس قدر توانا ہوتی جارہی ہیں کہ وہ اب اپنے سب سے بڑی اتحادی امریکہ کی صلاحیتوں سے بھی ماورا ہوتی جارہی ہیں۔
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے ملک کو روسیوں سے آزاد کرانے میں مدد کے لیے 48 امریکی ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی امید ظاہر کردی۔
یوکرینی وزارت کے خیال میں 48 ایف سولہ طیاروں کے 4 سکواڈرن ہونے چاہیں تاکہ اپنے ملک کو حملہ آوروں سے آزاد کرایا جا سکے تاہم یوکرین کی یہ نئی امیدیں اس قدر مہنگی ہیں کہ ان کو پورا کرنے میں 5 بلین امریکی ڈالر خرچ کرنا پڑ سکتے ہیں۔
یہی بات امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین مارک ملی نے گزشتہ روز اس وقت کی تھی جب انہوں نے کہا تھا کہ 10 عدد ایف سولہ طیاروں کی قیمت ایک ارب ڈالر ہے۔ اب 48 طیاروں کی قیمت لگ بھگ 5 ارب ڈالر ہے اور پینٹاگون اس وقت اس قدر بڑی رقم خرچ کرنے کو تیار نظر نہیں آرہا۔
یوکرین کی زمینی حقائق سے تجاوز کرتی خواہشات نے ہی مارک ملی کو یہ کہنے پر مجبور کردیا کہ "اگر طیارے ابھی بھیجے جاتے ہیں تو یہ ان دیگر صلاحیتوں کی مالی اعانت کی قیمت پر ہو گا جنہوں نے یوکرین کو ترقی دی ہے‘‘ ۔ اس بیان سے اشارہ یوکرین کو فراہم کردہ جدید میزائل دفاعی نظام کی طرف تھا۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ جدید لڑاکا طیارے کوئی ایسا خفیہ ہتھیار نہیں ہوں گے جو توازن کو بگاڑ دیں گے جیسا کہ یوکرین اس کا تصور کرتا ہے۔
ایسا قدم اٹھانے کے لیے شاید واشنگٹن کے جوش کو کم کرنے والی چیز یہ بھی ہے امریکہ اب تک روس سے لڑنے کے لیے یوکرینی افواج پر اربوں ڈالر کی فوجی امداد بہا چکا ہے۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے امریکہ نے اپنے اتحادیوں کو یوکرین کو ایف سولہ طیاروں کے حوالے سے اقدامات کرنے کا گرین سگنل دیا تھا۔
-
یوکرینی صدر کی ڈرونز پر تنقید کا مقصد مغرب سے اسلحہ اور امداد بٹورنا ہے: ایران
تہران نے یوکرینی صدر زیلنسکی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے روس کو ڈرون ...
بين الاقوامى -
روسی عہدیدار کا یوکرین پرپیشگی جوہری حملے کا عندیہ
روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ اگر روس نے ...
بين الاقوامى -
روس یوکرین جنگ نہیں جیت سکے گا، ’خونیں‘دن آنے والے ہیں: امریکی جنرل
امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک میلی نے کہا ہے کہ روس فوجی طور پر ...
بين الاقوامى