ایران کے شمال مغربی علاقے میں اسرائیل سے منسلک ایک "دہشت گرد ٹیم" کے چودہ ارکان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے عدلیہ کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے پیر کے روز ان گرفتاریوں کی اطلاع دی ہے۔رپورٹ کے مطابق،’’اسرائیل سے تعلق رکھنے والے چودہ ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے۔وہ مختلف افراد کی شناخت کرنے اور انھیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے‘‘۔