سعودی عرب نے سوڈان کے لئے امدادی سامان پر مشتمل دسواں جہاز سوڈانی شہر پورٹ سوڈان بھیج دیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق منگل کے روز سوڈان پہنچنے والے جہاز میں شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے 30 ٹن کھانا اور طبی سامان شورش زدہ ملک میں بھجوایا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق سوڈان کی آدھی سے زائد آبادی تقریبا ڈھائی کروڑ افراد کو فوری بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے اور اس موقع پر شاہ سلمان ریلیف سنٹر اپنے مشن کو پورا کرتے ہوئے سوڈانی شہریوں کی مدد کر رہا ہے۔
سوڈان کی فوج اور سریع الحرکت ملیشیا فورس کے درمیان 15 اپریل سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں جنگ بندی کے لئے سعودی عرب کی ثالثی میں فریقین کی کئی ملاقاتیں بھی کروائی گئی ہیں جن میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ سوڈان میں تنازعہ کے آغاز سے اب تک 17 ہزار میٹرک ٹن خوراک لوٹ لی گئی ہے۔
-
سوڈان کے دوسرے بڑے شہر پورٹ سوڈان میں رات کے کرفیو کا اعلان
سوڈان کے دوسرے بڑے شہر پورٹ سوڈان (بورسودان) میں منگل کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 ...
بين الاقوامى -
سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع
سعودی عرب اور امریکا نے جنگ بندی معاہدے میں 5 دن کی توسیع کا خیر مقدم کیا ہے
بين الاقوامى -
سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ کا سوڈان کے حل کے لیےکوششوں پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر خارجہ نے اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ان انتھک کوششوں پر تبادلہ خیال ...
بين الاقوامى