سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات (جی اے ایس ٹی اے ٹی) نے بدھ کے روز مملکت کی آبادی سے متعلق نئے اعداد وشمار جاری کیے ہیں اور بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 63 فی صد سعودی شہریوں کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔
یہ اعداد و شمار سعودی عرب میں مردم شماری 2022 کے حصے کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔اس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ مملکت میں اب تک کی جانے والی سب سے درست اور جامع مردم شماری ہے۔
GASTAT announces the results of #SaudiCensus2022,
— الهيئة العامة للإحصاء (@Stats_Saudi) May 31, 2023
where the total number of population reached 32,175,224 M. pic.twitter.com/3bdHvYBAxA
سعودی عرب کی کل آبادی تین کروڑ بائیس لاکھ (32.2 ملین) نفوس تک پہنچ گئی ہے۔اس میں ایک کروڑ اٹھاسی لاکھ (18.8 ملین) سعودی شہری ہیں اور وہ کل آبادی کا 58.4 فی صد ہیں۔ ایک کروڑ چونتیس لاکھ (13.4 ملین) غیرملکی، تارکینِ وطن ہیں اور وہ کل آبادی کا 41.6 فی صد ہیں۔
مردم شماری کے مطابق سعودی عرب کی کل آبادی کی اوسط عمر 29 سال ہے۔مملکت میں مرد کل آبادی کا 61.2 فی صد ہیں جبکہ خواتین آبادی کا 38.8 فی صد ہیں۔