سوڈان کی منحرف ریپڈ سپورٹ فورسز کے دوسرے کمانڈر عبد الرحیم دقلو نے کہا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو (حمیدتی) خیریت سے ہیں اور وہ اپنی وفادار فورسزکے ساتھ فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔
عبد الرحيم دقلو - القائد الثاني للدعم السريع: #حميدتي بخير ويقاتل في الصفوف الأولى#السودان
— العربية (@AlArabiya) May 31, 2023
#العربية pic.twitter.com/jVxJKhGc9W
"جوائنٹ فورس"
ریپڈ سپورٹ فورسز کے دوسرے کمانڈر نے "معزز" سوڈانی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود مختاری کونسل کے سربراہ اور فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان کے خلاف "باہر نکلیں" اورسرحدوں کی حفاظت کے لیے ایک "مشترکہ فورس" تشکیل دیں۔
فوج نے جدہ مذاکرات میں اپنی شرکت معطل کر دی
قابل ذکر ہے کہ سوڈان میں مختصر جنگ بندی میں توسیع کا آج تیسرا دن ہے جس کا اعلان پیر کی شام البرھان کی قیادت میں سوڈانی فوج اور حمیدتی کی قیادت میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ہوا۔
خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق بدھ کو سوڈانی سفارتی ذریعے نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ فوج نے جدہ مذاکرات میں اپنی شرکت معطل کر دی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق سوڈانی حکومت کے ایک اہلکار نے وضاحت کی کہ فوج کی یہ موقف ریپڈ سپورٹ فورسز کی ہسپتالوں سے انخلاء سے متعلق شرط پر عمل درآمد میں ناکامی کی وجہ اختیار کیا گیا ہے۔
-
میں خرطوم میں سریع الحرکت فورسز کے ساتھ ہوں:حمیدتی کی العربیہ سےگفتگو
سوڈان میں سریع الحرکت فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو "حمیدتی" نے ہفتے کے روزکہا ...
بين الاقوامى -
میں نے البرھان اور حمیدتی کو 24 گھنٹوں کے لیے فائر بندی کی اپیل کی ہے: بلنکن
امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے سوڈان میں لڑائی کی قیادت کرنے والے دونوں ...
بين الاقوامى -
آر ایس ایف نے بغاوت کی کوشش کی، حمیدتی کے خلاف مقدمہ چلائیں گے: البرہان
البرہان نے آر ایس ایف میں کام کرنیوالے افسروں کے تبادلے منسوخ کردئیے
بين الاقوامى