عراق سے عازمین حج کے زمینی راستے سے پہلا قافلہ سعودی عرب کی شمالی سرحد پر واقع عرعر گذرگاہ سے ممالک میں داخل ہوا جہاں کسٹمز حکام کی طرف سے عازمین کا شاندار اسقبال کیا گیا۔
زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس نے عرعر کی نئی بندرگاہ پر عازمین کی آمد سے قبل ہی تمام انتظامات مکمل کر لیے تھے۔ عازمین کی خدمت کی خاطر کسٹمز حکام کی طرف سے ایک ایسا مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے جس سے عازمین کو سہولت ملے گی۔
کسٹمز اتھارٹی نے کہا کہ وہ حج کے موسم میں اپنے آپریشنل پلان کے ذریعے اور اپنی تمام زمینی، سمندری اور فضائی کسٹم بندرگاہوں کے ذریعے عازمین کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت تمام عازمین حج کو بلا امتیاز ہر ممکن سہولت کی فراہمی کا عزم کیے ہوئے ہے۔
-
سعودی عرب نے حج کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا آغاز کردیا
مقصد ضیوف الرحمٰن کو مناسک ادا کرنے کے لیے بہترین ماحول فراہم کرنا ہے: صدارت برائے ...
بين الاقوامى -
مکہ معظمہ میں عازمین حج کا زم زم، کھجوروں اور پھولوں سے استقبال
دنیا بھر سے فرزندان توحید کا فریضہ حج کے لیے حجاز مقدس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مکہ ...
مشرق وسطی -
عازمین حج کی خدمت کے لیے ’’ الحرمین ‘‘ اور ’’ المشاعر‘‘ ٹرینیں تیار ہیں: سعودی عرب
سعودی ریلویز نے اس سال حج سیزن 1444 ہجری میں ضیوف الرحمٰن کو آسانی کے ساتھ ...
مشرق وسطی