سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گلوبل سائبر سکیورٹی فورم انسٹی ٹیوٹ (جی سی ایف آئی) کے قیام کے لیے شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
یہ غیر منافع بخش ادارہ دارالحکومت الریاض میں قائم ہوگا اور ٹرسٹیز کے بورڈ کی نگرانی میں کام کرے گا۔اس کا مقصد عالمی سطح پر سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ’’جی سی ایف انسٹی ٹیوٹ حکومتوں ، کاروباری اداروں اور افراد کو درپیش سائبر سکیورٹی کے سب سے زیادہ چیلنج والے مسائل سے نمٹے گا‘‘۔
’’جی سی ایف انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے ساتھ عالمی برادری موجودہ کوششوں کو پورا کرنے اور سائبر اسپیس کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ایک نیا آلہ دستیاب ہوگا اور عالمی برادری اس پر بھروسا کرنے کے قابل ہوگی‘‘۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے۔
اس انسٹی ٹیوٹ کا آغاز سائبر سکیورٹی کے شعبے میں مہارت کے تبادلے اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی کوششوں کو مربوط بنانے میں مملکت کے کردار کوبھی اجاگر کرتا ہے۔
ایس پی اے نے مزید کہا ہے کہ سائبر سکیورٹی میں سعودی ماڈل ایک کامیاب ماڈل ہے اور یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ 2022 میں عالمی مسابقتی رپورٹ میں سعودی عرب اس زمرے میں عالمی سطح پر دوسرے نمبر پرتھا۔