شاور لیتے بجلی کے جھٹکے نے الجزائری خاتون ایتھلیٹ کی زندگی ختم کردی

17 سالہ کراٹے چیمپیئن وسام اسغید کی موت نے الجزائر کی کھیل کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شاور کے دوران بجلی کے جھٹکے نے الجزائر کی خاتون ایتھلیٹ وسام اسغید کی زندگی ختم کردی۔ پیر کے روز الجزائر کی ابھرتی ہوئی کراٹے چیمپئن جن کا تعلق ’’ الشباب سپورٹس کلب ۔ بابا احسن‘‘ سے تھا کی اچانک موت نے ملک بھر کو غمزدہ کردیا۔ الجزائر کا کراٹے کے کھیل سے تعلق رکھنے والا خاندان ایک بہترین کراٹے ایتھلیٹ کے انتقال کی خبر سے ہل کر رہ گیا۔

"الجزائر کراٹے فیڈریشن" کے سربراہ یاسین قوری نے فیڈریشن کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وسام ایسغد کی عمر صرف 17 برس تھی۔

واضح رہے مرحومہ ہیروئین الجزائر کے دارالحکومت میں "ہائی سکول آف شہید عمار سوس - بابا حسن" میں بکلوریٹ امتحانات پاس کرنے کی تیاری کر رہی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں