محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعرات کو مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے مزید انضمام پر تبادلہ خیال کیا۔
کال کے ایک ریڈ آؤٹ کے مطابق سیکرٹری خارجہ اور وزیر اعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مشرق وسطی میں اسرائیل کے انضمام کو وسعت دینے اور خطے کے ملکوں کے ساتھ اس کے تعلقات کو معمول پر لانے پر بات چیت کی گئی۔
بلینکن نے عقبہ اور شرم الشیخ میں علاقائی اجلاسوں میں کیے گئے وعدوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جا سکے جو فلسطین کے ساتھ دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچاتے ہوں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میٹ ملر نے کہا کہ دونوں عہدیداروں نے وسیع تر علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو میں ایران سے لاحق خطرہ، اسرائیل کی سلامتی اور اسرائیل سے 75 سالہ شراکت داری کے لیے امریکہ کی آہنی وابستگی پر زور دیا گیا۔
خیال رہے جمعرات کو ریاض میں بلینکن اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی تھی۔
شہزادہ فیصل نے بشار الاسد حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں سعودی عرب کے موقف کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ کوئی بشار الاسد کے بارے میں کیا سوچتا ہے، ہم نے شام کے بحران کے نتیجے میں درپیش انسانی چیلنجوں کو حل کرنے کا واحد راستہ اختیار کیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران شہزادہ فیصل نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب اپنا سویلین جوہری پروگرام تیار کر رہا ہے اور اس پروگرام کے لیے بولی دینے والوں میں امریکہ کو ترجیح دیتا ہے۔
سعودی عرب کے دورے پر روانگی سے قبل پیر کے روز بلینکن نے کہا تھا کہ واشنگٹن اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہا ہے اور اس کا مقصد امریکی قومی سلامتی کے مفادات کو پورا کرنا ہے۔ دریں اثنا سعودی عرب نے بارہا کہ رکھا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کسی بھی قسم کا امن معاہدہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط پر ہوسکتا ہے۔
-
امریکا کی اسرائیلی آباد کاروں کو مغربی کنارے میں مستقل رہنے کے اجازت نامے پر سرزنش
امریکی حکام نے اتوار کو اسرائیل کے اس حکم نامے پر سرزنش کی جو یہودی آباد کاروں کو ...
مشرق وسطی -
اسرائیل امریکا کی مدد کے بغیربھی ایران پرحملہ کرنے کوتیارہے: آئی ڈی ایف چیف
اسرائیلی میڈیا نے دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی کے حوالے سے ...
بين الاقوامى -
اسرائیل میں خانہ جنگی چھڑجائے گی؟امریکا کو یقین نہیں: وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس نے پیرکے روز کہا کہ امریکا کو اسرائیل میں جاری بدامنی پر تشویش لاحق ہے، ...
بين الاقوامى -
اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر امریکا کا شدید اظہار تشویش
اسرائیل میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ملکی سلامتی اور فوج پر منفی اثرات مرتب ہوں گے: ...
مشرق وسطی