انگور کے باغ میں شادی کی تقریب کے دوران المناک حادثہ 10 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آسٹریلیا میں انگوروں کے ایک باغ میں بس الٹنے کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا کی پولیس نےآج سوموار کی صبح اعلان کیا کہ شمالی سڈنی میں ہنٹر کے علاقے میں ایک بس حادثے میں دس افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ بس ڈرائیور کی عمر 58 سال ہے۔ اسے زخمی حالت میں پولیس کی نگرانی میں ہسپتال لے جایا گیا ہے"۔

ہنٹر ریجن انگور کے باغات اور جنگلات سے بھرا ہوا ہے اور شراب سے محبت کرنے والوں اور گروپ پکنک کے لیے ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔

پولیس نے کہا کہ حادثہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب پیش آیا۔ بس الٹنےکے بعد پولیس حادثے کی اطلاع ملنے پرجائے وقوعہ پر پہنچی۔

تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ حادثے میں دس افراد ہلاک ہوئے جب کہ 11 افراد کو ایمبولینسوں اور ر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بس میں سوار 18 مسافرمحفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ فوجداری پولیس کی طرف سے جانچ کی جائے گی۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ بس قریبی انگور کے باغ میں شادی سے واپس آرہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں