متحدہ عرب امارات اور یوکرین کا انسانی صورتحال میں پیش رفت پر تبادلہ خیال
متحدہ عرب امارات کی موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر مریم بنت محمد المہیری نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات چیت کا مقصد یوکرینی بحران اور اس کے بچوں پر مرتب ہونے والےاثرات کے تدارک کے لیے یوکرین کی مدد کرنا ہے۔
اماراتی عہدیدار اور یوکرینی صدر کے درمیان بات چیت ’یو اےای‘ کی انسانی امداد کے فریم ورک کا حصہ ہے جس کا مقصد یوکرین کے لوگوں کی انسانی مشکلات کو کم کرنا ہے۔
صدر زیلنسکی نے یوکرینی عوام کی مسلسل انسانی امداد پر ’یو اے ای‘ کا شکریہ ادا کیا اور اماراتی قیادت کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے امارات کے صدر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان کی یوکرین میں امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی۔
ایک متعلقہ بیان میں المہیری نے دورے کے دوران یوکرین کے صدر کی اہلیہ اور اولینا زیلنسکا فاؤنڈیشن کی چیئر وومن اولینا زیلنسکا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے یوکرینی بحران سے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے اماراتی انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا اور ہسپتالوں کی تعمیر نو اور تباہ شدہ سکولوں کی بحالی کے نئے منصوبے پیش کیے۔
انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن نے "فیملی آرفن ہومز" تنظیم کو دس عمارتوں کی تعمیر پر 4 ملین ڈالر کی مدد کی۔
-
روس کا کئی محاذوں پریوکرین کے حملوں کو ناکام بنانے،فوجی سازوسامان تباہ کرنے کا دعویٰ
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے اتوار کے روز کہا کہ روسی فوج نے ...
بين الاقوامى -
متحدہ عرب امارات کے صدر اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زید آل نہیان کل ہفتے کے روز ترکیہ کے ایک ...
بين الاقوامى -
یوکرینی جوہری پلانٹ کے قریب پانی کی سطح تبدیل ہونے پر آئی اے ای اے کو تشویش
جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی [ائی اے ای اے] کا کہنا ہے کہ کاخوفکا ڈیم کی ...
بين الاقوامى