35 سالہ نوجوان فٹ بالر اپنے باڈی گارڈ اور دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ دوستانہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں اپنے ساتھیوں کو شامل کرنے کے لیے نجی جیٹ پر چین پہنچا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیونے اس لمحے کو دکھایا گیاہے جب فٹبال اسٹار کو ایئرپورٹ پر کئی پولیس افسران نے گھیر لیا۔ میسی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپنا پاسپورٹ پکڑے رکھا۔
مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب میسی نے غلط پاسپورٹ استعمال کیا، جب اس نے سوچا کہ اس کا ہسپانوی پاسپورٹ جو اس کے پاس تائیوان جانے کے لیے تھا چین میں داخلے کے لیے بھی کارآمد ہوگا۔
Lionel Messi detained by Chinese police at Beijing Airport over wrong passport.
— Анап (@ahanrmcf) June 12, 2023
Football is healing.pic.twitter.com/Kd2mYnLwF3
میسی نے اپنا ہسپانوی پاسپورٹ کیوں استعمال کیا؟
برطانوی میڈیا کے مطابق کھلاڑی نے اپنا ہسپانوی پاسپورٹ استعمال کیا کیونکہ ہسپانیہ کے شہریوں کو تائیوان میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہے، جسے اس نے غلطی سے چین کا حصہ سمجھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ارجنٹائن کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے باوجود میسی حادثے کے وقت اپنا ارجنٹائنی پاسپورٹ ساتھ نہیں لے رہے تھے۔
انڈین میڈیا کے مطابق ویزہ ملنے اور آگے جانے کی اجازت دینے میں اسے دو گھنٹے انتظار کرنا پڑا تھا۔