مکہ مکرمہ اور منیٰ میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری، ابہا میں سب سے کم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق آج بعض شہروں میں درجہ حرارت شدید اور بعض میں انتہائی کم رہنے کی توقع ہے۔

آج مکہ مکرمہ اور منیٰ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ ابہا شہر میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسمیاتی مرکز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ آج جن شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی توقع ہے ان میں: مکہ مکرمہ اور منیٰ 47 ڈگری، عرفات اور مزدلفہ 46 ڈگری، الصمان 45 ڈگری، حفر الباطن اور الدہنا 44، اور ودای الدواسی، شرورۃ، العلا اور الاحساء میں 43 درجے ریکارڈ کیا گیا۔

آج بروز اتوار مدینہ، دمام، التنہات اور الخرج میں درجہ حرارت 42 ڈگری، ریاض، بریدہ اور رفحاء میں 41 ڈگری اور تبوک میں 40 ڈگری ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت : ابہا 19 ڈگری، الباحہ اور قریات 20، طریف 21، طائف 22، الدوادمی 23، سکاکا 24، تبوک، بریدہ، حائل، رفحاء، مجمعہ ، اور نجران میں 25 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں