جنوب مغربی فرانس کے بورڈوکس میں نگران کیمرے سے بنائی گئی ایک خوفناک ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افریقی نسل کا ایک نوجوان دن دیہاڑے ایک خاتون اور اس کی بیٹی پر وحشیانہ حملہ کر رہا ہے۔
اس کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے نوجوان اس وقت ماں اور بچے کا انتظار کر رہا تھا جب وہ گلی میں اپنے گھر کے دروازے کے سامنے کھڑے تھے۔ اس نے موقع کا انتظار کیا اور قریب آکر ان پر جھپٹ پڑا۔ یہ بظاہر چوری کی ایک واردات تھی۔
فشل في اقتحام منزلهما.. كاميرا مراقبة توثق اعتداء وحشيا لشاب على امرأة وابنتها في وضح النهار بــ #فرنسا#العربية pic.twitter.com/Gr7nhgcEzD
— العربية (@AlArabiya) June 19, 2023
تاہم ایسا لگتا ہے کہ ماں کو اس کی شکل پر شبہ تھا جس نے اسے دیکھ کر جلدی سے اندر جانے اور دروازہ بند کرنے کی کوشش کی لیکن سیاہ فام شخص نے دروازے کو دھکا دیا پھر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلی میں لاکر پھینک دیا۔
پھر یہ نوجوان اس پر بھی مطمئن نہ ہوا اور دوبارہ انکے قریب آکر کوئی چیز اٹھا کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
فرانسیسی میڈیا نے بتایا کہ حملہ آور سے متعلق پولیس کو معلوم تھا اور اس کا مجرمانہ ریکارڈ موجود تھا۔ اس ہولناک واقعہ کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔