گذشتہ چند دنوں کے دوران سوشل میڈیا کے کچھ پلیٹ فارمز پر ایک خبر گردش کررہی ہئے جس میں کہا گیا ہے کہ مصری حکومت نے سرکاری خرچے پر علاج کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف مصری حکومت نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
مصر کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری خرچ پر مریضوں کے علاج کے لیے دی گئی سہولت موجود ہے اور اسے ختم نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی خبریں من گھڑت ہیں۔
معاملے کی حقیقت جاننے کے لیے مصری حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے وزارت صحت سے ان خبروں کے بارے میں رابطہ کیا ہے جن میں آنے والے عرصے کے دوران ریاست کے خرچ پر علاج منسوخ کرنے کے ارادے کی افواہیں گردش ررہی ہیں۔
کل ہفتے کو کو ایک بیان میں کہا کہ وزارت نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سرکاری سطح پر علاج کی سہولت ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
مصری محکمہ صحت نے عندیہ دیا کہ جنوری سے یکم مئی کے دوران 5 ارب 74 کروڑ 26 لاکھ 11 ہزار پاؤنڈز کی رقم گیارہ لاکھ 84 ہزار افراد کے علاج کے لیے منظور کی تھی۔