سوشل میڈیا پر دو کاروں کی تیز رفتاری کے ان کی داستہ طور پر ایک دوسرے سے تصادم کی ویڈیو نے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر پیدا کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو کاریں اور آگے پیچھے ایک مصروف شہراہ پر چل رہی ہیں۔ اس دوران ایک کار دوسری پر چڑھ دوڑتی ہے۔ ایک ڈرائیور کار سے باہرنکلتے ہوئے دوسرے پر چاقو سے حملے کی کوشش کرتا ہے۔
A shocking road rage attack has been caught on camera on a highway east of Melbourne. The driver of the up-turned car gets out with a knife in his hand and threatens the other driver. It's unclear if anyone has been charged. https://t.co/TWh1KQgBAw #7NEWS pic.twitter.com/4VTIEUTmHb
— 7NEWS Sydney (@7NewsSydney) June 28, 2023
ایک تیسرے شخص کوبھی دونوں کار ڈرائیوروں کے درمیان بیچ بچاؤ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ میلبرن سے 70 کلومیٹر مشرق میں نارتھ ٹائنونگ میں پیش آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹرا ڈرائیور اپنی گاڑی سے نکل کر سیڈان کے قریب پہنچتا ہے، جس کا مالک بھی اپنی کار سے باہر نکل کر فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ دوسرے لوگ پولیس کے پہنچنے سے پہلے دونوں کو الگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ انہوں نے 50 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزم پر لاپرواہی کا الزام عاید کیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس واقعے میں کوئی زخمی ہوا ہے یا نہیں۔